Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: ضرورت کے مطابق کاروبار کی اجازت دی، فیاض الحسن چوہان

شائع 26 اپريل 2020 02:57pm

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن میں عوام کی سہولت کو مدنظررکھا، ضرورت کے مطابق کاروبار کی اجازت دی گئی، پھل اور سبزی فروشوں کو لاک ڈاؤن سے استثنا ہیں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آٹا چکی، تندور، ہوم ڈیلیوری سروسز، فارمیسیز رات آٹھ بجے کے بعد بھی کھلی رہ سکتی ہیں، پولٹری، مچھلی، گوشت اور دودھ کی دکانوں پر صبح نو تا شام پانچ کے اوقاتِ کار لاگو ہوں گے، دودھ دہی کی دکانیں سحری کے اوقات میں بھی صبح دو تا سوا چار کھلی رہیں گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوام کاروباری اوقاتِ کار کے دوران سماجی دوری کے ضابطوں کا خیال رکھیں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔